ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی:بلدیہ میٹنگ میں احتجاج پر پابندی کی سخت مخالفت : نئے مقام کی نشان دہی کے لئے قرارداد منظور

اُڈپی:بلدیہ میٹنگ میں احتجاج پر پابندی کی سخت مخالفت : نئے مقام کی نشان دہی کے لئے قرارداد منظور

Thu, 28 Sep 2017 20:45:06    S.O. News Service

اُڈپی:28/ستمبر (ایس اؤنیوز)شہر کے سرویس بس اسٹانڈ ، جٹکا اسٹانڈ اور کلاک ٹاور پر ضلعی انتظامیہ نے احتجا ج پر روک لگانے جانے کی جمعرات کو منعقدہ اُڈپی بلدیہ میٹنگ میں سخت مخالفت کی گئی ۔ اور ان تین جگہوں کے سوا شہر میں کسی اورمقام کی نشان دہی کرنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر سے اپیل کرنےو الی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

اُڈپی بلدیہ صدر میناکشی مادھو بننجے کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں بلدیہ ممبر یشپال سورنا نے معاملے کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ احتجاجی مقامات پر پابندی عائد کرنے سے پہلے بلدیہ کو اطلاع نہیں دی، احتجاج ہرایک کا حق ہے ، اس کو چھین لینا صحیح نہیں ہے ، اگر ان تین مقامات پر دشواری ہورہی ہے تو کوئی اور جگہ متعین کرنے کی بات کہی۔

اس کی وضاحت کرتے ہوئے کمشنر ڈی منجوناتھیا نے کہاکہ ہم نے احتجاج کے لئے موقع نہیں دینے کے لئے کوئی رپورٹ ضلع انتظامیہ کو بھیجی نہیں ہے ، پولس محکمہ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لئے جانے کی بات کہی۔ اس بات کو لے کر موافق و مخالف چرچا بھی ہوئی ۔

جناردھن بھنڈارکر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ شہر کے اہم مقامات پر عوام کی توجہ مبذول کرنے کے لئے احتجاج کیا جاتاہے ،شوق یا دکھاوے کے لئے نہیں کیا جاتا، اس لئے ہم اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کے لئے وقت طئے کریں ، غیر معینہ مدت کے احتجاج ڈی سی دفتر کے صحن میں ہونے دیجیئے ۔ تو صدر نے جواب میں کہاکہ جن متعلقہ مقامات پر احتجاج ممنوع قرار دیاگیا ہے اس کو چھوڑ کر کسی اور جگہ کی نشان دہی کرنے کے لئے ڈی سی ملاقات کرتے ہوئے اپیل کرنے کی بات کہی۔

نائر کیرے میں فائر برگیڈ دفتر کے قریب کے ایس آرٹی سی بس ڈپو کی تعمیر کے لئے مختص کی گئی ایک ایکڑزمین دوبارہ بلدیہ کی تحویل میں لینے کے لئے ممبر امرتا کرشنا مورتی نے مطالبہ کیا اور بتایا کہ بس ڈپو نٹور میں تعمیر کی جاچکی ہے یہ زمین بلدیہ کی تحویل میں لی جائے۔

بلدیہ حدود میں آوارہ کتوں سے ہونے والی تکالیف پر ممبران سومیترا نایک، گیتا شیٹھ، رمیش کانچن نے میٹنگ میں توجہ دلائی تو ماحولیاتی انجنئیر نے جواب میں کہاکہ بلدیہ حدود میں کل 2500آوارہ کتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں ایک ہزار کتوں کو انجکشن دیا جاچکاہے، بارش کی وجہ سے یہ کام روک دیاگیا تھا، دسہرہ کی چھٹیوں کے بعد یہ کارروائی دوبارہ شروع کئے جانے کی جانکاری دی۔ بلدیہ کمشنر ڈی منجوناتھیا نے میٹنگ کو بتایا کہ اُڈپی اور اچھیلا کے درمیان ڈاگ کیر سنٹر کا قیام زیر غور ہے ، جہاں مرحلہ وار آوارہ کتوں کو رکھاجائے گا، وہاں کتوں کے لئے ضروری غذ ا بلدیہ کی طرف سے مہیا کئے جانےکی بات کہی۔میٹنگ میں اس کے علاوہ شہر کے مختلف جگہوں پر سڑکوں کی مرمت ، رپورٹ میں حاضر ممبر کے بجائے کسی اور ممبر کانام شائع ہونے پراعتراض اور دیگر مسائل پر میٹنگ میں بحث ہوئی ۔


Share: